ابنا: صدر مملکت نے امريکا کے پي بي ايس اور سي بي سي ٹي وي چينلوں سے گفتگو ميں ايران کے پر امن ايٹمي پروگرام کے بارے ميں مغرب کے دباؤ کو سياسي قرار ديا - انہوں نے کہا کہ ايران کا ايٹمي پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے ليکن دشمنوں کو مطمئن کرنے کي کوئي حد نہيں ہے کيونکہ انہوں نے اس مسئلے کو سياسي بناديا ہے -صدر مملکت نے کہا کہ ايران نيوکلئر ميڈيسن کي تياري کے لئے ايٹمي سرگرميوں پر سالانہ تين سو ملين ڈالر کي رقم خرچ کرتا ہے جبکہ امريکا سالانہ دس ارب ڈالر ايٹم بم بنانے پر خرچ کررہا ہے - انہوں نے اسي طرح الميادين ٹي وي چينل سے گفتگو ميں غير منصفانہ عالمي نظام کو دنيا کے عوام کي تمام مشکلات کا ذمہ دار بتايا - صدر مملکت نے کہا کہ آج دنيا کي تمام اقوام کي مشکلات مشترک ہيں جو دنيا پر مسلط غير منصفانہ عالمي نظام کي دين ہيں -انہوں نے کہا کہ دنيا ميں پائيدار امن، عدل و انصاف اور بني نوع انسان سے محبت کے بغير قائم نہيں ہوسکتا - انہوں نے غاصب صہیوني ریاست کے جرائم کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کي تاريخ جرائم سے پر ہے اور پينسٹھ سال ميں اس نے پانچ جنگيں علاقے پر مسلط کي ہيں - انہوں نے اسي طرح جاپان کے اين ايچ کے ٹي وي سے گفتگو کرتے ہوئے ، ايران کے خلاف صہیوني ریاست کي دھمکيوں کے بارے ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ان دھمکيوں کو کوئي اہميت نہيں ديتا- انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ايراني قوم ميدان جنگ ميں ہميشہ دشمنوں پر غالب رہي ہے کہا کہ ايران پر حملہ اسرائيل کي بہت بڑي حماقت ہوگي - انہوں نے اسي کے ساتھ گستاخانہ فلم کو صيہونيوں کي سازش قرار ديا.
.....
/169